ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی سی راجن پور

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 17:53

راجن پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر راجنپور محمدافضل ناصر خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں اور سکیموں کی بروقت تکمیل میں سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ باتیں انہوں نے سابق ایم این اے مینا جعفر لغاری کی قیادت میں آنے والے عمائدین علاقہ کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہیں۔

جسمیں سابق چیئرمین یوسیز، سابق کونسلرز، سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان نے سابق ایم این اے مینا جعفر لغاری کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام نئی اسکیمیں جلد از جلد مکمل کی جائیں۔ان منصوبوں میں غیر فعال واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی ،غیر فعال سیوریج سکیموں کی بحالی،سالڈ ویسٹ و سیوریج کی بحالی ،مشنری کی فراہمی و مرمتی ،سولنگ ،ٹف ٹائلز ،سٹریٹ لائٹس ،مین ہول کی مرمتی اور دیگر شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ سکیموں کے فائنل پیپرز مکمل کئے جائیں تاکہ فوری طور پر تمام منصوبہ جات مکمل کئے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں