ڈاکوئوں نیدو راہگیروں سے موٹرسائیکل چھین لیے

بدھ 16 اکتوبر 2019 18:41

راجن پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسحلہ کے زور پر ڈکیتی کرکے 2 راہگیروں سے موٹرسائیکل چھین لیے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق فاضلپور کے نواحی علاقہ سکھانی والا میں ہنڈا 125 موٹرسائیکل پر سوار چار نامعلوم افراد نے اسحلہ کے زور پر محمد امین گوپانگ سے موٹر سائیکل چھین لیا،جبکہ سکھانی والا بائی پاس پر انہی نامعلوم چار ڈاکوئوں نے افتخار حجانہ نامی نوجوان سے موٹر سائیکل چھین لیا۔ وارداتوں کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعات کی اطلاع پر پولیس تھانہ فاضل پور کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے کاروائی شروع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں