پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹ کا باقاعدگی سے وزٹ کریں، ڈپٹی کمشنر راجن پور

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:55

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان نے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر متواتر چلنے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹ کا باقاعدگی سے وزٹ کریں۔ جو بھی دکاندار ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کا مرتکب ہورہا ہے اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

نرخنامہ آویزاں نہ کرنے والے دوکانداروں کے ساتھ بھی سختی سے نمٹا جائے۔انہوں نے کہا کہ جن افسران کی سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے دوران ڈیوٹی لگی ہوئی ہے وہ اپنی ذمہ داری درست طور پر سرانجام دیں۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ دکانداروں کو نہ صرف بروقت نرخنامہ فراہم کریں بلکہ انہیں موجودہ نرخوں پر اشیائ فروخت کرنے کا پابند بنائیں۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں