ریسکیو 1122ضلع راجن پور میں بہت اچھا کام کر رہی ہے،ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان

بدھ 6 نومبر 2019 16:37

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2019ء) ریسکیو 1122ضلع راجن پور میں بہت اچھا کام کر رہی ہے۔ہر قدرتی آفات میں لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے بروقت موقع پر پہنچ جاتے ہیں۔جس محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں اس سے بھی بڑھ کر مزید محنت کریں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان نے ریسکیو 1122کے ملازمین کو پرموشن ملنے پر بیج لگاتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے اس موقع پر پرموشن پانے والے ملازمین کو مبارک باد دی اور کہا کہ ان کا کردار مثالی ہے۔سول سرونٹ کی زندگی میں پرموشن ایک خواب ہوتا ہے آج ان کا خواب پورا ہو گیا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ? سے کیا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم ،ایمرجنسی آفیسر رانا محمد یامین، یعقوب شروانی ،کلیم قریشی ،نذیر احمد سکھانی نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔رانا یامین نے بتایا کہ ضلع راجن پور کے ریسکیو 1122کے 27ملازمین کو پرموشن دی جا رہی ہے۔امید ہے کہ یہ سب نوجوان مزید محنت کر کے اپنی کارکردگی میں اضافہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں