لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرنے کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے،ڈپٹی کمشنرراجن پور

جمعہ 15 مئی 2020 16:18

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر ذوالفقارعلی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرنے کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔ لاک ڈاون میں نرمی لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دی گئی ہے نہ کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے کے لیے۔ لوگوں کو چاہئیے کہ حکومتی جاری کردہ احکامات پر پوری طرح عمل درآمد کریں۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوں نے راجن پور شہر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے حکومتی جاری کردہ ضوابط کی اہمیت باور کرانے کیلئے کیئے گئے محکمہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے فلیگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے اپنے گھروں میں رہیںکیونکہ کرونا تب تک ان کے پاس نہیں آئے گا جب تک آپ خود لینے اٴْسے اپنے گھروں سے باہر نہیں جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی جسمانی صفائی کے ساتھ ساتھ اپنے اردگرد کے ماحول کی صفائی کو بھی یقینی بنائیں۔ اپنے پیاروں سے میل جول کم سے کم رکھیں ، بلاضرورت اپنے گھروں سے باہر نہ جائیں اور ضروری جگہوں پر معاملات ِ زندگی نبھانے میں سماجی فاصلہ کو ہر صورت قائم رکھیں تاکہ کرونا وائرس کا خاتمہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں