ذخیرہ اندوزوں،مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر کے ساتھ کوئی نرمی نہیں کی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر راجن پور

پیر 18 مئی 2020 22:11

راجن پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2020ء) اسسٹنٹ کمشنر راجن پوراورنگزیب سدھو نے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سبزیوں،پھلوں،چکن،گوشت اور دیگر اشیائے خوردنوش کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف دکانوں پر 34چھاپے مارے اور 5خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں پر 27000روپے جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو کی طرف سے گذشتہ تین دنوں میں خلاف ورزی کرنے پر 1لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے "اے پی پی" سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ راجن پور میں انسداد ذخیرہ اندوزی آرڈیننس2020 کے تحت گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تمام دکانداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ سرکاری مقررہ نرخوں سے زائد پر اشیائے خوردنوش کی خرید و فروخت نہ کریں۔عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جس بھی حد تک جانا پڑا جائیں گے مگر ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر کے ساتھ کوئی نرمی نہیں کی جائے گی۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں