سماجی تنظیمیں بھی کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران مستحقین کی خدمت میں پیش پیش ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راجن پور

پیر 18 مئی 2020 22:08

راجن پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2020ء) ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راجن پور تہمینہ دلشاد نے کہا ہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر حکومت پنجاب کے ساتھ ساتھ سماجی تنظیمیں بھی کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران مستحقین کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مثبت سرگرمیاں جاری رہنی چاہئیں۔ یہ باتیں انہوں نے سماجی تنظیم آگاہی پاکستان کے آفس میں مستحقین میں خشک راشن تقسیم کرتے ہوئے کہیں۔ سماجی تنظیم آگاہی پاکستان کے نمائندہ فاروق احمد اور محمد زاہد نے بتایا کہ ضلع راجن پور میں 5سو افراد میں میں خشک راشن تقسیم کیا گیا ہیجس میں چاول، آٹا،دالیں،گھی ، چینی، آلو اور پیاز شامل ہیں۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں