ضلع راجن پور میں گراں فروشوں کے خلاف گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا، بھاری جرمانے عائد

بدھ 20 مئی 2020 17:24

راجن پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) ضلع راجن پور میں گراں فروشوں کے خلاف گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایکشن لینے کیلئے خود فیلڈ میں موجود۔ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے تحصیل جام پور کی مختلف مارکیٹوں کا اچانک دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کے نرخ چیک کیے۔

دکانداروں کے پاس سرکاری نرخنامے موجود نہ ہونے پر موقع پر بھاری جرمانے عائد کیے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے نرخنامے آویزاں نہ کرنے اور سرکاری مقررہ نرخوں سے زائد پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر 5 مختلف دکانداروں پر 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ گراں فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں،گراں فروش عید جیلوں میں گزاریں گے۔ضلع بھر میں 23 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کر رہے ہیں۔ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔انہوں نے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ پنجاب قیمت ایپ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرتے ہوئے گراں فروشوں کی نشاندہی کریں۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں