راجن پور میں سابق ایم پی ا ے عاطف مزاری کے قتل کا مقدمہ بیٹے کے خلاف درج کر لیا گیا

جمعرات 28 مئی 2020 13:25

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) راجن پور میں سابق ایم پی ا ے عاطف مزاری کے قتل کا مقدمہ بیٹے کے خلاف درج کر لیا گیا۔مدعی ریحان مزاری نے بتایا کہ ملزم بھائی عبدالباسط مزاری کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، اس سے اچانک گولی چل گئی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے عاطف مزاری کے قتل کا مقدمہ تھانا عمرکوٹ میں درج کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق عاطف مزاری کے بیٹے سے اچانگ گولی چل گئی تھی، عاطف مزاری کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم دوران علاج وہ دم توڑ گئے تھے۔خیال رہے کہ عاطف مزاری پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 279 روجھان سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں