راجن پور میں مسافر وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

اتوار مئی 14:00

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) راجن پور انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مسافر وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے روڈ کوٹلہ عیسن کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں تین سالہ بچہ بھی شامل ہے، لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments