راجن پور کچے کے علاقے میں 2 پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

پیر 31 مئی 2021 23:25

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2021ء) راجن پور کے کچے کے علاقے میں 2 پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

آر پی او فیصل رانا کے مطابق بکتر بند گاڑیاں علاقے میں پہنچا دی گئیں ہیں جبکہ اسپیشل پولیس یونٹ سمیت پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کر لی ہے۔انہوں نے بتایاکہ آپریشن کیلئے رینجرز کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔اٴْدھر ڈیرہ غازی خان میں تمن کھوسہ کے لادی گینگ کے خلاف پنجاب پولیس، بارڈر ملٹری پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں 24 مشکوک افراد کوحراست میں لیا گیا ہے۔ علاقے میں ڈاکوؤں کی متعدد کمین گاہیں جلادی گئیں۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں