راجن پور،ڈاکوئوں نے 2 مغوی پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا

مغوی اہلکاروں کے بدلے ڈاکوؤں کے ساتھی چھوڑنے کی خبروں میں صداقت نہیں، اہلکاروں کو بازیاب کرایا ہے ،پولیس ترجمان

بدھ 2 جون 2021 18:58

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2021ء) ضلع راجن پور کے علاقے کچے کے ڈاکوئوں نے 7 روز بعد 2 مغوی پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا۔ذرائع کے مطابق پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان مقامی سرداروں کے ذریعے گزشتہ رات معاملات طے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

مقامی سرداروں کی سہولت کاری سے پولیس اور ڈاکوئوں میں معاملات طے پائے تھے کہ ڈاکوئوں کے رشتے داروں کے بدلے مغوی بازیاب ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے ڈاکوئوں کے رشتے داروں کو گرفتار کر رکھا تھا۔دوسری جانب پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مغوی اہلکاروں کے بدلے ڈاکوؤں کے ساتھی چھوڑنے کی خبروں میں صداقت نہیں۔پولیس ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اہلکاروں کو آپریشن کے نتیجے میں بازیاب کرایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں