صوبہ بھر میں ملازم پیشہ خواتین کے لئے ”ڈے کئیر سنٹرز“ بنائے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر آشیفہ ریاض

بدھ 22 ستمبر 2021 16:19

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2021ء) حکومت پنجاب کی ہدایات پر صوبہ بھر میں ملازم پیشہ خواتین کے لئے ”ڈے کئیر سنٹرز“ بنائے جا رہے ہیں،خواتین کا تحفظ اور ان کے حقوق کی پاسداری اولین ترجیح ہے۔یہ باتیں صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ پنجاب آشیفہ ریاض فتیا نہ نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس راجن پور میں ”ڈے کئیر سنٹرز“ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر سیکریٹری وومن ڈویلپمنٹ پنجاب عنبرین رضا کا کہنا تھا کہ خواتین کی سرکاری ملازمت کے لئے حکومت پنجاب نے مخصوص کوٹہ مقرر کیا ہوا ہے، ڈے کیئر سینٹرز کے قیام سے خواتین کو فرائض منصبی انجام دینے میں آسانی ہوگی۔ڈے کیئر سینٹرز پر خواتین کے چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کے لئے آیا تعینات کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بتایا گیا کہ ڈے کئیر سنٹر زپر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے ،بچوں کو سنبھالنے کے لئے آیا تعینات کی جائے گی اور بچوں کے لئے سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈے کیئر سینٹرز کے حوالے سے مناسب جگہ کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں صوبائی وزیر کو”ڈے کئیر سنٹرز“ بارے مکمل بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ویلفیئر تہمینہ دلشاد،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ارشاد بخاری،چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم اور صحت شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر آشیفہ ریاض نے جامپور میں تاریخی حیثیت کی متحمل جکھڑ خاندان کی لال حویلی کا بھی وزٹ کیا۔ ملک آصف حبیب جکھڑ نے صوبائی وزیر کو لال حویلی میں موجود قدیم تہزیبی و ثقافتی انٹیک آئٹمز کیساتھ مکمل تاریخ پر بریف کیا۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں