ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے4صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں انتظامیہ نے بہترین انتظامات کر رکھے ہیں، کمشنر ڈی جی خان

اتوار 17 جولائی 2022 13:00

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2022ء) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور نے "اے پی پی" کو بتایاکہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے 4 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہورہےہیں۔ ڈیرہ غازی خان کا ایک، مظفر گڑھ کے 2 اور لیہ کے ایک صوبائی حلقہ میں ضمنی انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے افسران کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیاتھا جس پر عملدرامد کیاجارہاہے۔

کمشنر نے کہا کہ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ نے ضمنی انتخابات کیلئے انتظامات بہتر انداز سے مکمل کیئے، الیکشن کمیشن کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔ڈویژن اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز قائم کردئیے گئے ہیں۔کنٹرول رومز میں ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد اپنے فرائض سرانجام دےرہےہیں۔ضمنی انتخابات کے دوران کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کیلئے ہر ممکن معاونت کا سلسلہ جاری رکھاہواہے۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں گے۔ شہریوں کو حق رائے دہی کے لئے پر امن ماحول فراہم کیاگیاہے۔کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ انتظامیہ کیجانب سے تمام پولنگ سٹیشنز میں صفائی اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنایاگیاہے۔تمام پولنگ سٹیشنز پر مثالی انتظامات کئےگئےہیں۔ سیاسی جماعتیں،سول سوسائٹی پر امن انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کررہےہیں۔امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ قانون کے تحت نمٹا جائے گا۔\378

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں