راجن پور ،دوران سفر بس ڈرائیور کی مسافر خاتون سے مبینہ زیادتی

جمعہ 22 جولائی 2022 21:59

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2022ء) ضلع راجن پور میں دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں بس ڈرائیور نے خاتون مسافر کو مبینہ طور پر اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔واقعہ راجن پور کے گورچانی ٹرمینل پر پیش آیا، مبینہ زیادتی کا شکار خاتون چچہ وطنی سے کوٹ مٹھن جارہی تھی کہ اس دوران گورچانی ٹرمینل پر بس نے اسٹاپ کیا۔

(جاری ہے)

اسی دوران بس ڈرائیور نے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور خاتون کو نیم بے ہوشی کی حالت میں گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا،اندوہناک واقعے پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور فوری درندہ صفت ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔آر پی او محمد سلیم نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او راجن پور سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے انہوں نے ہدایت کی کہ ملزم کی گرفتاری کیلیے فوری طورپر ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور ملزم کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔واضح رہے کہ ڈیرہ غازی خان ریجن میں بس میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل چار جولائی کو بکھر سے کراچی جانے والی خاتون کو بس کنڈکٹر نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں