راجن پور،بارش سے ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ گئی

ہفتہ 23 جولائی 2022 15:10

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2022ء) راجن پور میں کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق راجن پور میں نالہ کاہا سلطان سی41 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔

(جاری ہے)

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق نالہ چھاچھڑ سے 9 ہزار کیوسک ،نالہ کالا بگا سے ایک ہزار 300 کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔ دوسری جانب رحیم یار خان، ظاہر پیر ، ترنڈہ محمد پناہ، سردار گڑھ شیخ واہن میں بھی بارش کا سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا جبکہ بارش شروع ہوتے ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں