کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے راجن پور کے برساتی نالوں میں طغیانی

حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا ،فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، رپورٹ

اتوار 24 جولائی 2022 13:45

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2022ء) کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے راجن پور کے برساتی نالوں میں طغیانی آگئی۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق نالہ کاہا سلطان اور نالہ چھاچھڑ سے سیلابی ریلا میدانی اور پچھاد کے علاقوں میں پہنچ گیا ،چک شہید کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا،قطب پل کا بھی بند ٹوٹنے سے بستی پنجابی ،بستی منجھو سمیت دیگر علاقوں میں پانی داخل ہوگیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد حفاظتی بند مضبوط کرنے میں مصروف رہے۔ادھر چترال میں طوفانی بارش سے فصلیں تباہ ہوگئیں ،وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں بھی بادل برسے ،بولان اور نصیر آباد سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے منگل تک بلوچستان کے 15 اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ،توبہ اچکزئی کے ڈیم کے حفاظتی بند میں دراڑ پڑگئی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 100 ہو گئی ہے ،6 ہزارسے زائد مکانات اور املاک کونقصان پہنچا ہے۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں