سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کی بحالی کےلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن

منگل 2 اگست 2022 17:25

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2022ء) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان اور راجن پور اضلاع میں رود کوہیوں کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کی بحالی کےلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور نے" اے پی پی " کو بتایاکہ ضلع راجنپور کے سیلاب زدہ علاقوں میں ابتک سیلاب زدگان کو 400 خیمے،2100 فوڈ ہیمپر مہیا کرچکے ہیں اسی طرح تحصیل تونسہ شریف میں 2000 خیمے،2000 فوڈ ہیمپر تقسیم اور ایک ہزار افراد کو روزانہ ناشتہ دیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

تحصیل کوٹ چھٹہ میں ابتک سیلاب زدگان میں 25 خیمے،1300 فوڈ پیمپر تقسیم کرنے کے ساتھ روزانہ 500 افراد کو ناشتا دیا جارہا ہے۔کمشنر محمد عثمان انور نے کہا کہ ڈی جی خان اور راجنپور کے سیلاب زدہ علاقوں میں 21 فلڈ ریلیف کیمپس قائم پیں۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق ڈی جی خان اور راجن پورمیں سیلاب کے پانی سے 236 مواضعات متاثر ہوئے،دس ہزار سے زائدگھروں کو جزوی اور مکمل نقصان پہنچا۔ساڑھے ساڑھے چار لاکھ ایکٹر رقبہ زیر آب آیا اور ایک 20 ہزار کے قریب افراد رود کوہیوں کے سیلاب سے متاثر ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ سیلابی پانی سے 2700 سے افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں