راجن پور،روجھان مزاری کچہ کے علاقہ خیر پور بمبلی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ،ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا

بدھ 3 اگست 2022 21:22

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2022ء) روجھان مزاری کچہ کے علاقہ خیر پور بمبلی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ،ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی کیجانب سے پولیس کی نفری بڑھانے اور فوری طور پر پولیس کی مدد کیلئے رینجرز کے دستے روانہ کرنے کا اعلان جبکہ دہشت اور وحشت کی علامت بدنام زمانہ ڈاکوئوں کیخلاف فضائی آپریشن کا فیصلہ کرتے ہوئے پولیس کی مدد کیلئے ہیلی کاپٹر بھی کچہ کے علاقہ میں بھیجنے کا اعلان۔

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیجانب سے کچہ آپریشن میں حصہ لینے والے افسران و جوانوں کو حوصلے بلند رکھنے کی ہدایت جبکہ آپریشن کو سوفیصد کامیاب بنانے کیلئے تمام اقدامات کو یقینی بنانے کا اعلان۔ راجنپور کی تحصیل روجھان مزاری کے دریائی کچے کے علاقہ میں جاری آپریشن کی سربراہی ڈی پی او راجنپور احمد محی الدین اور ڈی ایس پی بنگلہ اچھا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجنپور احمد محی الدین نے "اے پی پی" کو بتایاکہ پولیس کی پیش قدمی اور ڈاکوؤں کیساتھ بھاری فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوئے ہیں، پولیس اور اہل علاقہ کی جانب سے ڈاکوؤں کو 3 نعشیں لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔سیلابی پانی اور دشوار گزار راستوں کے باوجود پولیس کی پیش قدمی جاری ہے۔آپریشن میں ضلع پولیس اور ایلیٹ پولیس فورس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے۔

ڈی پی او نے بتایاکہ آپریشن میں پولیس کی جانب سے بکتر بند گاڑیوں اور جدید اسلحہ کا استعمال کیا جا رہاہے۔ جس سے ڈاکوئوں کی کمین گاہوں تک رسائی اور انکی گرفتاریوں کو ہرصورت یقینی بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ فضائی اور زمینی سطح سے مربوط حکمت عملی کے تحت جاری آپریشن میں بڑی کامیابی ہوگی۔ جبکہ جاری آپریشن میں پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نےکہاکہ قیام امن کیلئے یہ آپریشن ہمارے لیئے بہت بڑا چیلنج ہے جسمیں اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیر اپنا کردار ادا کررہےہیں اور ضرور کامیاب ہونگے۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں