راجن پور،روجھان کچہ کے علاقہ میں پولیس کی بڑی کامیابی،دروان آپریشن پولیس کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ،لنڈ گینگ کا سرغنہ شدید زخمی

بدھ 3 اگست 2022 22:50

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2022ء) روجھان کچہ کے علاقہ میں پولیس کی بڑی کامیابی،دروان آپریشن پولیس کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ،لنڈ گینگ کا سرغنہ شدید زخمی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجنپور احمد محی الدین نے "اے پی پی" کوبتایاکہ راجنپور کی تحصیل روجھان مزاری کے دریائی کچے کے علاقہ میں بدنام زمانہ اشہاری مجرمان نے جنگلی گھاتوں میں اپنی کمین گاہیں قائم کرکے صوبہ پنجاب اور سندھ کے بارڈرز ایئریاز میں مختلف وارداتوں کا سلسلہ قائم کررکھا تھا جن کیخلاف پولیس کیجانب سے بڑے پیمانے پر آپریشن کیاجارہا ہے۔

اس ضمن میں پولیس کی فائرنگ سے 3 ڈاکو ہلاک ہوئے جنکی نعشوں کو انہی کے ساتھی ڈاکو لے گئے جبکہ پولیس کیجانب سے آپریشن میں تیزی کے باعث اہم کامیابی ملی ہے پولیس کی فائرنگ کے نتیجہ میں بدنام زمانہ ڈاکو فیاض دولانی اور گورا عمرانی ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ لنڈ گینگ کا سرغنہ شاہد لنڈ فائرنگ سے شدید زخمی ہوا۔ ہلاک ہونیوالی کی نعشوں اور زخمی کو پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لیاہے۔ مزید پیش رفت جاری ہے اور پولیس سوفیصد کامیابی کیلئے پرعزم ہے۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں