ہیلتھ کونسل کا مقصد لوگوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی ہے ، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 24 فروری 2017 20:49

راجن پور۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء)پنجاب حکومت نے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے ہیلتھ کونسل بنائی ہے جو عوام کو بہتر انداز میں طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل بھی حل کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیاض کریم لغاری ، ڈی ایم او راشد نعمت،ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ،ایم ایس راجن پور ڈاکٹر عبدالرحمان قریشی ،چیئرمین میونسپل کمیٹی راجن پور کنور کمال اختر ، ایم پی اے کے نمائندہ زاہد خان مزاری، شیراز خان گورچانی،ڈاکٹر شمع نور ،ڈاکٹر عبدالحمید ،ایکسین بلڈنگ،ایڈمن آفیسر ہیلتھ و دیگر بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہیلتھ کونسل کا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ مفت طبی سہولیات کی فراہمی ہے،اجلاس میں محکمہ صحت کے نئے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں