حکومت پنجاب کی راجن پور میں 5 نئے فلٹریشن پلانٹس لگانے کی منظوری

جمعہ 24 فروری 2017 20:49

راجن پور۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) حکومت پنجاب نے ضلع راجن پور میں 5 نئے فلٹریشن پلانٹس لگانے کی منظوری دیدی ہے ،یہ بات ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق گجر نے اے پی پی کو بتائی ،انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں 2010 ء میں لگائے گئے فلٹریشن پلانٹس کو بھی دوبارہ فعال کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں ،میونسپل کمیٹی جام پور ، فاضل پور ، راجن پور، کوٹ مٹھن اور روجھان میں ایک ایک فلٹریشن پلانٹ لگایا جائے گا تا کہ شہریوں کو صاف پانی کی سہولت مہیسر آ سکے ، اس سلسلہ میں ڈائریکٹر جنرل صاف پانی پنجاب الیاس قریشی کو ضلع بھر میں فلٹریشن پلانٹس کی مجوزہ جگہ کا بھی معائنہ کرایا گیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ سال 2010ء میں سیلاب کی وجہ سے ضلع راجن پور کے مختلف علاقوں میں پانی کے ٹھیک نہ ہونے کی شکایات تھیں جس کے حل کیلئے فلٹریشن پلانٹس لگائے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں