بھارتی فوج کی ایل اوسی پر سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری

بھارتی فوج کی نیزہ پیرسیکٹرمیں شہری آبادی پربلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری، 2 بچوں سمیت 3 افراد شہید اور7 افراد زخمی ہوگئے۔ ایس پی کہوٹہ پولیس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 15 اکتوبر 2019 19:15

بھارتی فوج کی ایل اوسی پر سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری
راولاکوٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اکتوبر2019ء) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بھارتی فوج نے نیزہ پیر سیکٹر میں شہری آبادی پر گولہ باری اوربلااشتعال فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3افراد شہید اور7 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کہوٹہ کے مطابق بھارتی فوج نے نیزہ پیر سیکٹر میں شہری آبادی پرفائرنگ اور گولہ باری کی ہے۔

بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری سے 2 بچوں سمیت 3 افراد شہید اور 2 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ایس پی کہوٹہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے گھر پر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد شہید ہوگئے۔ شہداء میں غلام محمد، 10سال کا حیدراور 11سال کا بچہ شامل ہے۔ تاہم پاک فوج کی جانب سے بھی دشمن کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں