مسلم لیگ (ن )کی حکومت کی دوسالہ کارکردگی گزشتہ تمام ادوار سے بھاری ہے ،ضلع پونچھ میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات پر کام جاری ہے ،راجہ محمد فاروق حیدر خان

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 20:10

راولاکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2018ء) وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی دوسالہ کارکردگی گزشتہ تمام ادوار سے بھاری ہی ۔ضلع پونچھ میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات پر کام جاری ۔دوسالوں میں ترقیاتی بجٹ ڈبل کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم کے دوران نڑول، پپے ناڑ ، تراڑ کھل سمیت دیگر مقامات پر عوامی اجتماع اور دیگر وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر ، ضیا ء سردار ،سردار ارزش ،سردار عزیز خان ،سعید چوہان ،راجہ راحیل ،سردار شفاعت حسین،خورشید ضیا ء، سردار صدیق خان ، سید ظفر خان ،مولانا اشفاق ربانی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیرنے کہا کہ حلقہ میں لیگی کارکنوں کا اتحاد کامیابی کی ضمانت ہے ۔ مسلم لیگ ن کا کلچر حسن اخلاق ،رواداری ،وضع داری اور اخلاقیات سے مزین ہے ۔

بزرگوں کا احترام اور خواتین کی عزت ووقارہماری روایات ہیں ۔ہجیرہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات حکومت کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہوں یا نہ ہوں عوام اور علاقے کی تعمیروترقی کیلئے ان کی بڑیا ہمیت ہے ۔ اور عوام کا جو فیصلہ ان کی تقدیر بد ل سکتا ہے کے بی خان کے پوتے کو کامیاب بنا کر عوام ان کی خدمات کو حقیقی معنوں میں خراج عقیدت پیش کریں ۔ اگلے تین سال ان کی ڈٹ کر خدمت کریں گے اور تمام مسائل حل کریں گے۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں