سردار خالد ابراھیم کے سیاسی جانشین انکے چھوٹے فرزند اسد ابراھیم خان ہو ں گے

آج اسد ابراھیم کی جانشینی کا باضابطہ علان بھی کیا جائے گا، ضمنی الیکشن بھی لڑیں گے

جمعہ 9 نومبر 2018 20:01

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018ء) جموں وکشمیر پیپلزپاری کے سر براہ سر دار خالد ابراھیم خان کے سیاسی جانشین ان کے چھوٹے فرزند اسد ابراھیم خان ہو ں گے ،آج ہٖفتہ کو اسد ابراھیم کی جانشینی کا باضابطہ علان بھی کیا جائے گا۔ زرائع کے مطابق اسد ابراھیم ہی خالد ابراھیم کی وفات سے خالی ہونیوالی نشست پر راوالاکوٹ سے ضمنی الیکشن بھی لڑیں گے۔

جبکہ ممکنہ طور پر جے کے پی پی کی قیادت خالد ابراھیم خان کے بڑے بھائی جاوید ابراھیم خان اور جاوید نثار ایڈوکیٹ سے کسی ایک کے حوالے کی جائے گی۔جب کے فاروق ابراھیم کے فرزند شہریار فاروق آئندہ الیکشن آبائی حلقے پاچھیوٹ سے لڑیں گے۔ زرائع کے مطابق سابق صدر محمد یعقوب خان خالد ابراھیم کے فرزند اسد ابراھیم کے الیکشن لڑنے کی صورت ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے سابق وزیر عابد حسین عابد پی پی پی کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف بھی اسد ابراھیم کے مد مقابل امیدوار سامنے نہیں لائے گی۔راجہ فاروق حیدر وطن واپسی پر اپنے امیدوار کا علان کریں گے کارکنوں کی طرف سے اس مطالبہ پر کے ماضی کے دو الیکشن کی طرح اب کی بار بھی اگر (ن) لیگ نے راوالاکوٹ میں جے کے پی پی کو فری ہینڈ دیا تو (ن) لیگ ختم ہو جائے گی اس تناظر میں (ن) لیگ الیکشن لڑے گی بانی رہنمااور سابق وزیر طاہر انور (ن) لیگ کے امیدوار ہوں گے۔ عتیق خان کی طر ف سے بھی کوئی امیدوار سامنے نہ لائے جانے کا فیصلہ ہوچکا ہے ۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں