راولاکوٹ، پہلے عالمی سامراج نے بھٹو کو شہید کیا پھر انکی بیٹی کو شہید کیا ،محمد یعقوب خان

اب ان کے جانشین بلاول بھٹو کو مشن سے روکنے سازشیں کیں سپریم کورٹ نے یہ ختم کر کے ثابت کر دیا کہ واقعی بلاول معصوم ہے اور اس معصوم کی قیادت میں ہم انقلاب برپا کر کے دم لیں گے،سابق صدر ریاست آزادکشمیر

منگل 8 جنوری 2019 22:48

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2019ء) سابق صدر ریاست آزادکشمیر محمد یعقوب خان اور سابق وزیر فرزانہ یعقوب خان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حق میں فیصلے کو نئے پاکستان کی بنیاد قرار دیا اور کہا کہ پہلے عالمی سامراج نے بھٹو کو شہید کیا پھر انکی بیٹی کو شہید کیا اور اب ان کے جانشین بلاول بھٹو کو مشن سے روکنے سازشیں کیں سپریم کورٹ نے یہ ختم کر کے ثابت کر دیا کہ واقعی بلاول معصوم ہے اور اس معصوم کی قیادت میں ہم انقلاب برپا کر کے دم لیں گے انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بہن بھائی گاجر مولی کی طرح کٹ رہے ہیں مودی سرکار نے ظلم وبربریت برپاکررکھی ہے ایسے میں انھیں ہماری یکجہتی کے علاوہ سیاسی اور سفارتی محاذ پر مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے جدوجہد کی ضرورت ہے ہمیں مقبوضہ کشمیر کو آزادکروانے کے لئے صف بندی کرناہوگی وادی نیلم میں بھارتی درندگی معصوم بچوں پر فائرنگ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے مودی سرکار الیکشن جیتنے کے لئے پاگل ہوچکی ہے اور جنونی اقدامات کررہی ہے جو مسلم کش فسادات کی شکل میں آج ساری دنیا پر عیاں ہیں مقبوضہ کشمیر کی عوام کے لئے ہم آزادکشمیر اور گلگت بلتستان والوں کو ایک پیج پر متحد ہونا ہو گا تب ہی جاکر آزادی جیسی نعمت سے مالا مال ہونگے ان خیالات کا اظہار سردار یعقوب خان نے سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے ایک ملاقات کے دوران کیا دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کی اور عالمی دنیا سے کشمیر کے پرامن حل کے لئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں