راولاکوٹ،ٹریفک کا المناک حادثہ معروف قوم پرست طالب علم رہنما ء اپنے دوست سمیت شہید

راولاکوٹ کے سیاحتی مقام تولی پیر سے برفباری کا نظارہ کرنے کے بعد واپس آتے ہو ئے بن بیک کے مقام سیلون کار 592جس کو عمر فاروق ڈرائیو کر رہا تھا ۔پھسلن کے باعث گہری گھائی میں جا گری

منگل 8 جنوری 2019 22:48

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2019ء) ٌٹریفک کا المناک حادثہ معروف قوم پرست طالب علم رہنما ء اپنے دوست سمیت شہید،حا دثہ کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی راولاکوٹ کے سیاحتی مقام تولی پیر سے برفباری کا نظارہ کرنے کے بعد واپس آتے ہو ئے بن بیک کے مقام سیلون کار 592جس کو عمر فاروق ڈرائیو کر رہا تھا ۔پھسلن کے باعث گہری گھائی میں جا گری ، کار میں سوار جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی قائد اور آزاد کشمیر کے معروف فٹ باولر عمران شریف اپنے دوست اویس اکرم المعروف وصی کے ہمراہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

وصی گو جرانوالہ سے برف باری کا نظارہ کرنے آیا تھا۔شدید زخمی عمر فاروق کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ۔چوتھے ساتھی بلال شاہ کاظمی کو ابتدائی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا عمران شریف کی نمازجنازہ منگل کے روز ہجیرہ کالج گراونڈ میںادا کی گئی جس میں آزاد کشمیر بھر سے NSFکے کارکنوں اور کھلاڑیوں نے بطور خاص شرکت کی ۔

(جاری ہے)

عمران شریف دو ہفتے قبل ہو نے والے NSF(آزاد)کے مرکزی کنونشن میں صدارتی امیدوار بھی تھے اور اپنے ایک دوست کے امیدوار سامنے آنے دست بردار ہو گئے تھے جبکہ دوسرے جاں بحق ہو نے والے اویس اکرم وصی جو اسلام آباد کے صحافی اور نیوز ایجنسی آن لائن کے سب ایڈیٹر عامر اقبال کے کزن تھے ان کی نماز جنازہ آبائی گاوں جنڈالی میں ادا کی گئی۔

دونوں نمازجنازہ کے موقع پر فضا سو گوار رہی ۔JKLFکے چئیر مین محمد صغیر خان NSFکے قائدین طلحہ خان کامران بیگ ،یاسر یونس اور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد اظہر نے عمران شریف کی موت پر سوگواران سے تعزیت کرتے ان کی موت کو بڑا خلا ء قرار دیا ۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں