راولاکوٹ ‘ قتل کی لرزہ خیز واردات میں جذباتی شخص نے حقیقی بھائی کو قتل کرنے کے بعد اس کا سر تن سے جدا کر کے نالے میں پھینک دیا

منگل 15 جنوری 2019 14:14

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) جنونیت کی انتہاء ‘ قتل کی لرزہ خیز واردات میں جذباتی شخص نے حقیقی بھائی کو قتل کرنے کے بعد اس کا سر تن سے جدا کر کے نالے میں پھینک دیا۔ طویل تلاش و بیسار کے بعد مقتول کا تن قریبی جھاڑیوں سے ملا۔

(جاری ہے)

نواحی علاقے بلوچ کے گائوں چنو نچھی دھمن پکھو ناڑ میں ذہنی مریض لیاقت حسین کو اس کے چھوٹے بھائی منصور حسین نے رات کی تاریکی میں آلے سے قتل کر کے اس کی گردن تن سے جدا کر کے قریبی علاقے میں پھینک دی بتایا جاتا ہے کہ دونوں بھائیوں میں معمولی بحث و تکرار ہوئی لیاقت حسین نے جو ذہنی مریض تھا اپنی چھوٹے بھائی منصور کی کائی بات نہ مانی جس پر رد عمل میں آ کر منصور نے رات کی تاریکی میں موقع سے فائدہ اٹھا کر اسے قتل کر دیا۔

ایس ایچ او طارق حسین نے منصور کو گرفتار کیا جس نے قریبی نالے کی نشاندہی کی جہاں سے مقتول کا جسم سے جدا سر ملا۔ قتل کی اس لرزہ خیز واردات سے علاقے میں شدید خوف و حراس پایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں