راولاکوٹ‘ سیز فائر لائن پر پسماندہ گائوں کا پرائمری سکول حکومت کی توجہ کا منتظر

منگل 15 جنوری 2019 14:14

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) سیز فائر لائن پر پسماندہ گائوں کا پرائمری سکول حکومت کی توجہ کا منتظر ہے۔ بھارتی فائرنگ کے شکار علاقہ عباسپور کے گائوں لہڑی منگوڈا کا پرائمری سکول خستہ خالی کی واضح مثا ل ہے۔

(جاری ہے)

آئے روز فائرنگ سے جہاں لوگ خوفزدہ ہیں وہاں اس سکول کے بچے بوسیدہ دیواریں ہونے کے باعث سکول جانے سے خوفزدہ ہیں، خطرہ ہے کہ کسی بھی وقت سکول کی عمارت گر سکتی ہے۔ اور بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے اہل علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر سکول کی تعمیر کروائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں