اہلیان میرپور کی دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں‘سردار عابد حسین عابد

میرپور میں زلزلہ کے باعث شدید جانی و مالی نقصان ہوا جس کو پورا کرنے کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی ہرممکنہ مدد و تعاون کرے گی

جمعہ 27 ستمبر 2019 15:33

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2019ء) سابق وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار عابد حسین عابد نے کہا ہیکہ اہلیان میرپور کی دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور جہاں تک ہم سے ممکن ہو گا ان کی مدد کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اچھی طرح یاد ہے کہ 8 اکتوبر2005 ء کے زلزلہ میں اہلیان میرپور نے پونچھ کی جس طرح سے مدد کی تھی اور اپنے بھائیوں کی تکلیف کی گھڑی میں ساتھ دیا تھا وہ انہتائی قابل تحسین تھا اور ہماری کوشش ہو گی کہ ان سے بھی دو ہاتھ آگے بڑھ کر ان کی تکلیف میں بھرپور ساتھ دیا جاسکے۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میرپور روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار عابد حسین عابد نے کہا کہ قدرتی آفات اللہ کی طرف سے اپنے برگزیدہ بندوں کے لئے ایک آزمائش ہوتی ہیں جن پر پورا اترنے کے لئے ہمیں ہر وقت اسی ذات سے استدعا کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر اہلیان میرپور اس وقت تکلیف میں ہیں تو یقناً ہم بھی ان کی اس تکلیف میں برابر کے شریک ہیں۔

زلزلہ سے ہونے والی تباہ کاریاں انتہائی افسوس ناک ہیں اور جو لوگ اس آفت میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں ان کی مغفرت و بخشش کے لئے ہر وقت دعا گوہ ہیں اور لواحقین سے دلی طور پر ہمدردی کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس وقت نہ صرف پونچھ بلکہ آزاد کشمیر و پاکستان بھر سے میرپور میں ہونے والے زلزلے نے ایک کرب کی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔ میرپور میں زلزلہ کے باعث شدید جانی و مالی نقصان ہوا جس کو پورا کرنے کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی ہرممکنہ مدد و تعاون کرے گی۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں