چیف سیکرٹری آزادکشمیر کا راولا کوٹ کا دورہ،پونچھ میں کرونا وائرس کا پھیلائو روکنے کیلئے کیے گئے اقدامات بارے بریفنگ لی

جمعہ 17 اپریل 2020 22:15

راولا کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2020ء) چیف سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر مطہر نیاز رانانے جمعہ کے روز راولاکوٹ کا دورہ کیا ۔ کمشنر پونچھ ڈویژن سردار عبدالحمید مغل نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کو پونچھ ڈویژن میں کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے کیے گئے اقدامات کے بارہ میں بریفنگ دی ۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت عامہ میجر جنر ل طاہر سردار، ڈی آئی جی سردار راشد نعیم اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔

بریفنگ کے بعد پونچھ ڈویژن کے آفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ہدایت کی تمام محکمہ جات باہمی کوآرڈینیشن کے ساتھ کرونا کی وباء پر قابو پانے کیلئے مشنری جذبہ کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، اگرکہیں مسائل ہیں تو آگاہ کیا جائے ان کو حل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعظم آزادکشمیر نے کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں ۔

آزاد کشمیر میں فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے ، محکمہ صحت عامہ کو حفاظتی کٹس اورتمام ضروری سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنا ہمارے لئے ایک چیلنج ہے جس سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام کی صحت پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ، پونچھ ڈویژن کی انتظامیہ محکمہ صحت اور دیگر محکمہ جات کے ساتھ مل کر مزید اقدامات کرے ۔

انہوں نے کہاکہ طبی عملہ مبارک باد کا مستحق ہے جو فرنٹ لائن پر کرونا وائرس کے خلاف اپنے فرائض انجام دے رہا ہے ۔ انہوںنے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حکومتی احکامات پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری صحت عامہ میجر جنر ل طاہرسردار نے کہا ہے کہ محکمہ صحت عامہ کو حفاظتی کیٹس اور ضروری آلات فراہم کر رہے ہیں کہیں بھی کوئی کمی ہے تووہ فوری پورا کریں گے انھوں نے کہا کہ محکمہ صحت عامہ کا عملہ آفیسران سٹاف ممبران ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف عوام کی خدمت میں مشنری جذبہ کے ساتھ ہمہ وقت کوشاں ہے ۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں