وے واڈ گروپ آف کمپنیز کا عوامی خدمت کے تحت آزادکشمیر بھر میں ڈس انفیکشن ٹنل، حفاظتی کٹس اور امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ جاری

جمعرات 30 اپریل 2020 16:24

راولا کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2020ء) وے واڈ گروپ آف کمپنیز کی جانب سے عوامی خدمت کے تحت آزادکشمیر بھر میں ڈس انفیکشن ٹنل، حفاظتی کٹس اور امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ جاری ۔ سپریم کورٹ آف آزادجموں وکشمیر ، سیکرٹریٹ ، مساجد اور دیگر عوامی مقامات پر واک تھرو و ڈس انفکیشن ٹنلز کی تنصیب کر دی گئی ۔ پولیس انتظمایہ اور ہسپتالوں کے عملہ سمیت فرنٹ لائن پر کام کرنے والے افراد میں حفاظتی کٹس اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹیو آفیسر وے واڈ گروپ آف کمپنیز راجہ بابر تاج کرونا وائر س سے پیدا صورتحال میں متحرک ۔ عوامی خدمت کا مشن بلا تخصیص جاری ہے ۔ گزشتہ روز ہائیکورٹ سرکٹ راولاکوٹ میں ڈس انفکیشن ٹنل تنصیب کر دیا گیا جس کا افتتاح مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق امیدوار اسمبلی سردار طاہر انور نے کیا ۔ اس موقع پر راجہ بابر تاج اور ہارون ریاض مغل بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بابر تاج نے کہا کہ عوامی خدمت مشنری جذبے سے کررہے ہیں تاکہ اس نازک صورتحال سے عوام کو محفوظ رکھا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی اقدامات اور ہدایات پر عملدرآمد کریں ۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں