ریاستی حکومت عوام کی ترقی و خوشحالی کے جامع منصوبے پر عمل پیرا ہے ، صدر آزاد کشمیر
آزادکشمیر کے تمام علاقوں کے لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولتیں بلا امتیاز مہیا کی جارہی ہیں، لیگی کارکنوں سے خطاب
جمعرات 27 اگست 2020 17:24
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں ذرائع مواصلات کی ترقی، شہریوں کو صحت کی سہولتوں کی عالمی معیار کے مطابق فراہمی، سیاحت کافروغ اور زراعت کو جدید خطوط پر استوار حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اگر ہم اجتماعی سوچ کے ساتھ تعمیر و ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم بھی دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح خوشحالی کی معراج کو نہ پاسکیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن حلقہ پانچ کے صدر سردار عاشق نے دنیا کے مختلف فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اس کے حقیقی تناظر میں اجاگر کرنے پر صدر آزادکشمیر کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ انشا ء اللہ اُن کی کوششیں جلد رنگ لائیں گی اور مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں اور بہنوں کے مصائب ختم ہونگے۔ سردار عاشق نے صدر آزادکشمیر کی طرف سے راولاکوٹ کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں لے لئے گہری دلچسپی لینے پر بھی اُن کے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں کرنل ریٹائرڈ مصطفی کمال کی قیادت میں سنگولہ کے پندرہ رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر نے کہا کہ راولاکوٹ کے حلقہ تین اور چار کے مسائل سے حکومت پوری طرح آگاہ ہے اور ان مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ صدر ریاست نے کہا کہ راولاکوٹ کے ان دونوں حلقوں میں سڑکوں کی تعمیر، تعلیم، صحت اور آب رسانی کے مسائل پر پہلے بھی توجہ دی گئی اور آئندہ بھی بھرپور توجہ سے ان مسائل کو حل کرایا جائے گا۔ صدر آزادکشمیر سے ملاقات کرنے والے نمائندہ وفد نے سنگولہ روڈ کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں سے صدر آزادکشمیر کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس سڑک کی تعمیر کے لئے ابتدائی کام کے بعد تعمیراتی سلسلہ روک دیا گیا تھا جس سے عوام علاقہ میں سخت تشویش اور مایوسی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے صدر آزادکشمیر سے مطالبہ کیا کہ سنگولہ روڈ کے تعمیراتی کام کو دوبارہ شروع کروایا جائے اور سنگولہ گرلز سکول کی عمارت کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو بھی دور کیا جائے۔ صدر سردار مسعود خان نے وفد کو یقین دلایا کہ اُن کے تمام جائز مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا اور بتدریج ان مسائل کو حل کیا جائے گا۔ صدر ریاست سے ہٹی کوٹ رانٹ سے تعلق رکھتے والے ایک اور عوامی وفدنے سردار آزاد خان کی قیادت میں ملاقات کی اور اُن سے میرعالم مڈل سکول لنک روڈ کے حوالے سے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر ریاست نے وفد کو یقین دلایا کہ اس رابطہ سڑک کو علاقے کی آبادی کی خواہش اور منصوبے کے اصل سکوپ کے مطابق تعمیر کیا جائے گا۔ وفد میں محمد اعظم خان، ہارون الرشید ، شوکت حسین، محمد افتخار، محمد طارق بھی شامل تھے ۔ جبکہ صدر آزادکشمیر سے بلدیہ راولاکوٹ کے ایڈمنسٹریٹر سردار ذاکر شیرافضل اور مسلم لیگ سٹی راولاکوٹ کے سیکرٹری جنرل سردار مرتضیٰ کے علاوہ ممتاز سماجی و سیاسی رہنما سردار توصیف عزیز نے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ بعد ازاں صدر آزادکشمیر نے ہورنہ میرہ رانٹ روڈ، بیروٹہ داتوٹ روڈ اور ٹاور تا داتوٹ روڈ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر عوام علاقہ کی کثیر تعداد سے مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر نے کہا کہ ہم ایسی روایات کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں کہ لوگ اجتماعی سماجی ترقی کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر آگے بڑھیں اور اجتماعی مفاد کے لئے چھوٹے چھوٹے اختلافات کو نظر انداز کر دیں۔ سڑکوں کے نیٹ ورک اور مواصلات کی ترقی کو اجتماعی قومی ترقی کا پہلا زینہ قرار دیتے ہوئے صدر آزادکشمیر نے کہا کہ سڑکیں علاقوں کو باہم جوڑتی ہیں اور لوگوں کو صحت، تعلیم اور کاروباری سرگرمیوں کو مختصر وقت میں انجام دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مواصلاتی نظام کی ترقی کے بعد تعلیم اور صحت کے شعبوں پر حکومت بھرپور توجہ دے رہی ہے جس کے لئے عوام حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چوہدری لطیف کا دورہ راولاکوٹ ،سردار حسن ابراہیم سے سردار جاوید ابرہیم کی وفات پر اظہار تعزیت
وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی خدمت مشن کے تحت ستھرا پنجاب پروگرام بھر پور انداز سے جاری ہے،اسسٹنٹ کمشنرظفروال
رائیونڈ،بھٹو شہید کے حق میں ہونے والے فیصلے کی خوشی میں کل یوم تشکر
آٹا سستا ،جلی پر لگے ٹیکسوں کو ختم ہونا چاہیے مگر یہ سب متحد ہو کر کیا جا سکتا ہے،سردارعتیق خان
میرپور، لڑکا بن کر شادی کرنے والی نوسرباز لڑکی گرفتار
راولاکوٹ کے نوجوان نے 40 لاکھ روپے واپس کر کے ایمانداری کی مثال قائم کر دی
راولاکوٹ میں المناک حادثہ ،مچھلی شکار کے لیے گئے تین نوجوان دوست تالاب میں ڈوب کر جاںبحق
راولاکوٹ، کار حادثے میں خاتوان جاں بحق ،چار افراد زخمی
مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد راجہ اور جنرل سیکرٹری کوثر پروین ایڈووکیٹ کا پونچھ ڈویژن ..
خواتین صنف آہن،تمام شعبوںمیں انتہائی طاقتور کردار ہے،وائس چانسلرجامعہ پونچھ
فلسطین اورکشمیر کے قومی پرچموں کے سائے تلے آزاد کشمیر کے خطہ پونچھ کے شہر راولاکوٹ میں فلسطین سے اظہار ..
راولاکوٹ کے نواحی گاوں پوٹھی مکوالاں میں قتل کی لرزہ خیز واردات
راولا کوٹ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال