جموں کشمیر پیپلزپارٹی ضلع پونچھ کا اجلاس

24 ستمبر سٹی راولاکوٹ اور حلقہ نمبر چار کے کنونشن کے حوالہ سے ضروری مشاورت

جمعہ 18 ستمبر 2020 19:03

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) جموں کشمیر پیپلزپارٹی ضلع پونچھ کا اجلاس زیر صدارت سردار جاوید نثار ایڈووکیٹ مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں 24 ستمبر سٹی راولاکوٹ اور حلقہ نمبر چار کے کنونشن کے حوالہ سے ضروری مشاورت کی گئی ، اجلاس میں جموں کشمیر پیپلزپارٹی ، جے کے پی ایس او ، جے کے پی وائی سی کے کارکنوں نے شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردا رجاوید نثار ایڈووکیٹ نے کہا کہ چوبیس ستمبر کا کنونشن ہمارے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے ، تمام کارکنان اس کنونشن کی کامیابی کیلئے محنت کریں ، چونکہ جموں کشمیر پیپلزپارٹی اس حلقے کی نمائندہ جماعت ہے ، لوگوں کی نظریں آج ہم پر لگی ہوئی ہیں کیونکہ ہم صاف ستھری سیاست لے کر لوگوں کے پاس جا کررہے ہیں ، ہماری قیادت نے ہمیشہ لوگوں کی صیح رہنمائی کی ، موجودہ حالات میں جس خرید و فروخت ، دھوکا دہی اور حرص کی سیاست کو پروان چڑھایاجارہا ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، لوگوں کے ضمیر وں کو چھوٹی چھوٹی اسکیموں اور مفادات سے خریدا جا رہا ہے ، صدرریاست کے پاس جو آئینی عہدہ ہے اس کی توہین کررہے ہیں ، موجودہ ن لیگ کی حکومت لوگوں کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہے ، جگہ جگہ ، شہر شہر لوگوں نے دھرنے دے کر ہڑتالوں سے اپنے مسائل کا رونا رو رہے ہیں لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ، یہ حالات زیادہ دیر تک نہیں چل سکتے ، جلد ان لوگوں کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ، آمدہ الیکشن میں لوگ جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے امید واران کو کامیا ب کریں ، غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان نے یہ خطہ اس لیے آزاد نہیں کروایا تھا کہ یہاں لوگ عیاشی کریں ، سردار خالدابراہیم خان نے آئین اور قانون کی بالادستی کی جو جنگ لڑرہے تھے اس کی تکمیل تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ، اس اجلاس سے جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر سردار سیاب شریف کے علاوہ سردار انور بیگ ، سردار محمد ارشاد خان، سردار محمد اسحق خان، ماواں دلفراز ، ظفر اقبال ، حسام خالد پی ایس او ، محمد افراز خان ، محمد ظریف خان، شاہد فاروق ، محمد الطاف عرف منا بھائی ،ظہوراز اکرم پی ایس او ،محمد شبیر خان، محمد فاروق حیات ، نعمان فیاض ، زاہد اختر ، شاہد اختر ، آزاد قریشی ، محمد اصغر خان، طاہر فاروق ڈپٹی آرگنائزر ضلع پونچھ ، محمد شکیل ، محمد فاروق ، محمد صغیر انجم ، محمد آزاد خان، طالب حسین ، دانیا ل پی وائی سی ، اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کنونشن کو کامیاب کرنے کیلئے جے کے پی ایس او ، جے کے پی وائی سی کے نوجوانوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ،

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں