بیر سٹر سلطان صدر ریاست اور وزیر اعظم کے دونوں عہد ے لینے والے پر پانچویں کشمیری سیاستدان بن گئے

منگل 17 اگست 2021 23:10

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2021ء) بیر سٹر سلطان محمود چوہدری صدارت کے منصب پر کامیاب ہو کر صدر ریاست اور وزیر اعظم آ زاد کشمیر کے دونوں عہد ے لینے والے پر پانچویں کشمیری سیاستدان بن گئے۔ چار اکتوبر 47کو آزاد انقلابی حکو مت میں پہلا وزیر اعظم بننے کا اعزاز بیر سڑ ابراہیم خان نے حا صل کیا تھا بیس دن بعد جب اس آ زاد حکومت کی تشکیل نو ہوئی تو بیرسٹر ابراہیم خان خواجہ غلام نبی گلکا ر کی جگہ صدر ریاست بن گئے اور پھر طویل عر صہ وزیر اعظم کا عہدہ ختم رہا بعد ازاں پارلیمانی نظام میں خان عبدالحمید خان کے وزیراعظم بننے کے بعد یہ عہدہ دوبار ہ بحال ہو گیا عبدالقیوم خان سکندر حیات خان اور یعقوب خان یکے بعد دیگرے وزیر اعظم اور صدر کے عہدوں پر فائز رہے ان چار حکمرانوں سے ہٹ کر کو ئی اور سترسال میں دونوں عہدے نہ لے سکا 96میں وزیر اعظم بننے والے بیر سٹر سلطان محمود چوہدی چوبیس سال بعد صدر ریاست بن کر ریاست کے دونوں بڑے عہدے حاصل کرنے والے پانچویں کشمیر ی سیاست دان بن گئے۔

(جاری ہے)

دو بیک وقت عہدے حا صل کرنے والوں میں ابراہیم خان اور یعقوب خان کا تعلق سدھن قبیلہ سے عبدالقیوم خان کا تعلق عباسی قبیلہ سے سکندر حیات خان کا تعلق تھکیال راجپوت قبیلہ سے اور اب عہدہ حا صل کرنے والے بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کا تعلق جاٹ قبیلہ سے ہے۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں