وزیر اعظم آزادکشمیر کی بے خبری،راولاکوٹ کو بگ سٹی قرار دینے کا اعلان کر دیا

منگل 14 ستمبر 2021 00:01

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2021ء) وزیر اعظم آ زادکشمیر عبدالقیوم خان نیازی کی بے خبری، راولاکوٹ کو بگ سٹی قرار دینے کا اعلان کر دیا عبدالقیوم خان نیازی نے پہلے دورہ راولاکوٹ کے دوران سابق ایڈمنسٹریٹر ارشد نیازی کی طرف سے دئیے استقبالیہ میں راولاکوٹ کے علا قے سنگولہ میں بی ایچ یو کے قیام کا اعلان کر نے کے ساتھ راولاکوٹ کو بگ سٹی قرار دینے کا اعلان کیا تو وہاں مو جو د ایک شخص نے انہیں مخاطب کرکے باور کروایا کہ راولاکوٹ پہلے سے بگ سٹی ہے جس پر نو منتخب وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں اس کا پتا نہیں تھا کہ راولاکوٹ بگ سٹی ہے واضح رہے کہ راولاکوٹ کو یعقوب خان نے اپنے دو ر حکومت میں بگ سٹی قرار دلایا تھا اور بجٹ میں اس کی حیثیت کا تعین بھی بگ سٹی کے طورپر کر دیا تھا مظفر آ باد اور میر پو ر کے بعد راولاکوٹ بگ سٹی بنا تھا تب سے یہاں کے ملازمین بگ سٹی کی مر اد حا صل کر رہے ہیں واضح رہے کہ عبدلقیوم خان نیازی کچھ دن قبل علی گیلانی کا نماز جنازہ بھی دو مر تبہ پڑھ چکے ہیں پہلے پارلیمنٹ ہا ؤ س کے باہر پاکستان کے صدر عارف علوی کے ہمراہ اور چند روز بعد دوبارہ فیصل مسجد میں بھی آ زاد کشمیر کے وزیر اعظم علی گیلانی کا جنا زہ دوبارہ غائبانہ پڑھ آ ئے تھے اب راولاکوٹ کو بگ سٹی ہونے سے لاعلمی کا اظہار کرکے انہوں نے نئی بحث چھیڑ دی کہ وہ کتنے با خبر ہیں

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں