کشمیر کونسل کی اگلے ماہ خالی دونشستوں کے لیے پی ٹی آئی کشمیر میں ضابطہ طے پاگیا

سیاب خا اور ظفر انور کو ممبر بنائے جانے کا امکان

جمعرات 18 نومبر 2021 22:45

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2021ء) کشمیر کونسل کی اگلے ماہ خالی ہو نے والی دونشستوں کے لیے پی ٹی آئی کشمیر میں ضابطہ طے پاگیا ، صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہد ری اور سینئیر وزیر تنویر الیاس کے ایک ایک تجویز کردہ کو ممبر کونسل بنایا جاے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تنویر الیاس کی طرف سے آزادکشمیر کے سب سے بزرگ پارلیمینٹر اور سابق وزیر اور سابق سپیکر سیاب خالد امید وار ہونگے جبکہ بیرسٹر سلطان کی طرف سے ظفر انور کا نام سامنے لانے پر مشاورت کی جا رہی ہے ۔دو نوں نشستیں ن لیگ کے خالق وصی اور صدیق بٹلی کی میعاد ختم ہو نے خالی ہورہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں