آزادکشمیر سکولز ٹیچرآ رگنائزیشن الیکشن ،متحدہ ٹیچرپینل کے تاسف شاہین صدر منتخب

منگل 23 نومبر 2021 00:37

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2021ء) آزادکشمیر سکولز ٹیچرز آ رگنائزیشن کے الیکشن مکمل ،متحدہ ٹیچرپینل کے تاسف شاہین صدر منتخب ہوگئے ۔انتخابات میں چار پینلز کے مابین مقابلہ ہوا ۔دس اضلاع سے نو میں پولنگ ہوئی ۔32 سے 31تحصیلوں میں کانٹے دار مقابلہ ہوا آ ئندہ دوسال کے لیے بلوچ پونچھ سے تعلق رکھنے والے تاسف شاہین 9924ووٹ لیکر مرکزی صدر منتخب ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کے مدمقابل قلم پیینل کے کوٹلی سے تعلق رکھنے والے حبیب رحمان نی7960 ووٹ حاصل کئے اور دوسرے نمبر پر رہے ۔ پونچھ راولاکوٹ کے شفقت حیات 6219 ووٹ لے کر تیسر ے اور چوتھے نمبر پر ڈیموکرٹیک پینل کے عاصم نسیم نی2094ووٹ لیے۔ پونچھ ضلع کی صدارت شفقت حیات پینل کے مجید سردار کے حصہ میں آء ی ایک ضلع بھبمر میں حکم امتناعی کے باعث الیکشن نہ ہو سکے۔ تاسف شاہین نے جیت پر اساتذہ برادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی جیت اصل میں اجارہ داری کا خاتمہ ہے امید ہے کہ ہارنے والے پینل شکست تسلیم کر کے ساتھ چلیں گے۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں