جموں کشمیر سیو چلڈرن پیس فورم نے مہنگائی سے متعلق احتجاج ودھرنے کی مکمل حمایت کردی

لوگوں کے حقوق پامال ہو رہے ہوں ظلم کی چکی میں غریبوں کو پیسا جا رہا ہے، آفتاب فاضل

منگل 23 نومبر 2021 23:30

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2021ء) انجینئر علی اسامہ انشاد شہید جموں کشمیر سیو چلڈرن پیس فورم نے آج ہونے والے مہنگائی کے حوالے سے احتجاج ودھرنے کی مکمل حمایت کردی۔ لوگوں کے حقوق پامال ہو رہے ہوں ظلم کی چکی میں غریبوں کو پیسا جا رہا ہو یا مہنگائی کا طوفان ہو جموں کشمیر سیو چلڈرن پیس فورم ہر اس غلط اقدامات کی نفی کرتا ہے۔

جس میں لوگوں کے حقوق سلب کیے جائیں گے یا جا رہے ہیں۔بدقسمتی سے مہنگائی تو دور کی بات ہے کشمیریوں کے پیدائشی حق کو بھی روندا جا رہا ہے غلامانہ سوچ نے ہمارے حقوق لینے کی راہ میں کانٹوں کو ایسا بچھایا ہوا ہے کہ ہم اپنے حقوق لینے سے بھی ڈرتے ہیں۔چلو اس ملک کی پاسداری اور مہنگائی کے حوالے سے کوئی تو بات کرتاہے تمام پیس فورم کے زمہ داران ہر اس عمل کا ساتھ دیں جس میں لوگوں کی بھلائی ہو۔

(جاری ہے)

پورے پیس فورم کے ساتھی اس ریلی میں شرکت کریں اور اپنی زمہ داری پوری کریں۔ان خیالات کااظہار آفتاب فاضل چیئرمین انجینئر علی اسامہ انشاد شہید جموں کشمیر سیو چلڈرن پیس فورم،بانی سردارانشاد،ظہوراسلم، سعیدشاہ کشمیری،سردارسعید،اعجازشائق،امتیازافضل ،سردارنزاکت ،شوکت ،رہنمامحمد اظہرکیانی(سربراہ جموں کشمیرعوامی پیپلزپارٹی) ودیگرنے کیا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک نازک دورسے گزررہاہے ہرشخص مہنگائی کی دلدل میں پھنس چکاہے حکمرانوں کی پالیسیاں انتہائی ناقص ہیں۔ہرروزاشیاء خوردنوش کے نئے ریٹس ہوتے ہیں۔چیک اینڈبیلنس کاکوئی نظام نہیں ایسے حالات میں حکمرانوں کوراستے پرلانے اورسیدھاراستہ دیکھانے کے لئے ضروری ہے کہ عوام سڑکوں پرآکراپنے حقوق کی جنگ لڑے

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں