راولاکوٹ، آزا دکشمیر اور کے پی کے علاقوں میں ہولناک زلزلے کو آ ج 18 سال پورے ہوگئے

جمعہ 24 مارچ 2023 22:42

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2023ء) آزا دکشمیر اور پختونخواہ کے بعض علاقوں میں آئے ہولناک زلزلے کو آ ج تین رمضان المبارک کو 18 سال پورے ہوگئے ۔سحری کھانے کے بعد اکثریتی لوگ تیسر ے رمضان سوئے تھے یا گھروں میں مقیم تھیاس زلزلے میں آزاد کشمیر کے تین اضلاع مظفرا ٓباد باغ،راولاکوٹ بری طرح تباہ ہوئے تھے آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کو تقسیم کرنے والی منحوس عبوری خونی لکیر کو دن دیہاڑے اعلانیہ طور پر روند ڈالوانے والے معروف آزاد ی پسند رہنماء اور اس وقت کہ جے کے این ایس ایف کے مرکزی صدر گل نواز بٹ ایڈوکیٹ ہر دل عزیز طالب ِ علم نوخیز شیر احمد خان سمیت ہزاروں پیارے جام ِ شہادت نوش کر گئے تھے کئی معصوم بچے اور خواتین گم ہو ئے جن میں سے بڑی تعداد آج تک واپس نہ مل سکے تباہ حال انفراسٹریکچر کی بحالی کے لیے اربوں روپے کی امداد عالمی دنیا نے مہیا کی لیکن یہ امداد ایراسیرا سمیت کئی نئے اداروں کا قیام عمل میں لا کر انکے عملے کو ماہانہ کروڑوں روپے کی تنخواہ اور جدید گاڑیاں مہیا کرنے تک محدود رہی تباہ حال سڑکیں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ سرکاری دفاتر کی بڑی بحالی اور نئی عمارتیں 18 سال گزر جانے کے باوجود نہیں بن سکیں آزا دکشمیر میں شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے ایک سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے آئی پچپن ارب روپے کی رقم واپس اسوقت کے صدر ِ پاکستان آصف زرداری کے حوالے کر دی18 سال گزرنے پر آج جہاں اپنے پیاروں کی یاد میں آنکھیں نم ہوں گی وہاں یہ سوالیہ نشان سوالیہ ہی رہے گا کہ ایک اتنی بڑی اور خطیر رقم جو اربوں روپے بنتی ہے،جس کے استعمال سے آزا دکشمیر سوئزرلینڈ بن سکتا تھا مگر یہ ہڑپ کر دی گئی اور اب بھی اسکا احتساب کرنے والا کوئی نہیں۔

(جاری ہے)

اج تیسرے رمضان لوگ شہید ہوئے پیاروں کو خراج عقیدت پیش کر یں گئے تیسرا رمضان یوم غم کے طور گذرے گاافطاری کے وقت خصوصی طور پیاروں کی جنت نشینی کی دعا ئیں کی جائیں گی

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں