مقبول بٹ اور شہدائے چکوٹھی کے یوم شہادت ‘ راولاکوٹ میں موٹر سائیکل ریلیوں کا انعقاد کیا جائیگا

جمعہ 10 فروری 2017 14:48

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) مقبول بٹ اور شہدائے چکوٹھی کے یوم شہادت پر راولاکوٹ میں یہ پہلا قوم پرستوں کا یہ پروگرام تھا دس فروری کو این ایس ایف آزاد کے زیر اہتمام ہجیرہ اور تھوراڑ کے مقام پر موٹر سائیکل ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جب کے آج11فروری کو راولاکوٹ میں ریلی اور جلسہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

بابائے قوم شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کی یاد میں کل گیارہ فروری کو بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوگا جو تین دن جاری رہے گاسپلائی بازار ہال میں منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں راولاکوٹ کے مختلف کھلاڑی حصہ لیں گے یہ ٹورنامنٹ پہلی دفعہ راولاکوٹ میں کھیلایا جا رہا ہے ۔ ٹورنمنٹ جیتنے والے کو انعامات کے علاوہ نقد پانچ ہزار روپے انعام دیا جائے گا ۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں