اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارددادوں کے مطابق مسلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں ، علی امین گنڈاپور

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت و بلتستان کی سرکٹ ہاوس راولاکوٹ آزاد کشمیر میں میڈیا سے بات چیت

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 26 اگست 2019 14:43

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارددادوں کے مطابق مسلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں ، علی امین گنڈاپور
راولا کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،26 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی،نعیم الرحمن صدیقی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارددادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیرنے یہ بات آزاد کشمیر کے علاقے راولا کوٹ کے سرکٹ ہاؤس میں مختصر قیام کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے برترین مظالم کو بے نقاب کیا گیا۔

ہم نے مسلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔مسئلہ کشمیر پر روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت ہو رہی ہے۔ متحرک سفارتکاری کی بدولت مقبوضہ کشمیر کے نازک حالات اور مودی کی سفاکیت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل عالمی امن کے لیے ضروری ہے۔ پاکستان عالمی تنہائی سے باہر نکل چکا ہے۔ وزیراعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں دُنیا کے سامنے رکھیں گے۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں