ہجیرہ ضمنی الیکشن میں مسلم کانفرنس کے امید وار کاشان مسعود شاندار کامیابی حاصل کریں گے ، سردا راظہر نذر خان ودیگر

جمعہ 5 اکتوبر 2018 22:57

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2018ء) ہجیرہ ضمنی الیکشن میں مسلم کانفرنس کے امید وار کاشان مسعود شاندار کامیابی حاصل کریں گے ہجیرہ کی فضاء تبدیل ہور ہی ہے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے امید واروں کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے آل جمو ں کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان کے دورہ ہجیرہ سے فضاء مکمل طور پر تبدیل ہو چکی ہے ان خیالات کااظہار مسلم کانفر نس پونچھ کے کنونیئر سردا راظہر نذر خان ، سٹی کنونیئر خواجہ محمد جاوید ، حلقہ نمبر تین کے کنونیئر اخلاق نذیر ، حلقہ نمبر چار کے کنونیئر امجد نسیم ایڈووکیٹ ، سابق سٹی صدر نیاز تبسم ، سردار سہیل زرین ، قاضی مسعود ، صہیب کمال ، امجد اسلم ، شکیل اشرف ، قاضی نذیر حسین ، قمر نسیم ، نواز عباسی ، حسیب اعوان ، نیئر رفیق ، ایم ایس ایف کے رہنما اویس رشید ، آمین صابر ، خواجہ سرفراز، افراز خان، قاضی طار ق نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ہجیرہ میں سابق حکمران جماعت اور موجودہ حکمران جماعت کے امید واروں کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے دونوں جماعتوں کے قائدین لوگوں کی منتیں کررہے ہیں ہجیرہ کے حلقہ کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں پر ووٹر دونوں سے نالاں ہیں آل جمو ںکشمیر مسلم کانفرنس میں بھاری تعداد میں لوگ شامل ہور ہے ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ لوگ ریاستی جماعت کو مضبو ط دیکھنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ غیر ریاستی جماعتوں نے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا سردار عتیق احمد خان کی قیات میں مسلم کانفرنس ایک بار پھر عروج کی جانب گامزن ہے مسلم کانفرنس کے امید وار کو تمام برادیوں کی حمایت حاصل ہے اکیس اکتوبر کا سورج مسلم کانفرنس کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا ۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں