راولاکوٹ، نو منتخب ممبر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان 10جنوری کو حلف اٹھائیں گے

منگل 8 جنوری 2019 22:57

راولاکوٹ جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوید حیات خان نے کہا ہے کہ نو منتخب ممبر قانون ساز اسمبلی پارلیمانی لیڈر جموں کشمیر پیپلزپارٹی سردار حسن ابراہیم خان کا حلف مورخہ 10جنوری 2019ء بروز جمعرات ہوگا اس سلسلہ میں جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے کارکنان ، ووٹران ، سپوٹران انہیں ایک بڑے قافلے کی صورت میں مظفرآباد پہنچائیں گے ۔

راولاکوٹ سے مورخہ 10جنوری 2018ء کو صبح 8:00بجے ایک بڑا قافلہ روانہ ہوگا ۔ اسی طرح بالترتیب باقی اضلاع سے بھی آنے والے قافلے کوہالہ کے مقام پر روکیں گے اور کوہالہ سے 10:00بجے تمام قافلے اکٹھے ہو کر مظفرآباد کی طرف روانہ ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے اخبارات کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سردار حسن ابراہیم خان مروجہ سیاست میں حق و انصاف کی بالا دستی کیلئے ایک نئے باب کا اضافہ ہیں ۔

(جاری ہے)

سردار خالد ابراہیم خان(مرحوم ) کی تاریخ ساز جدو جہد جہاں ان کی رحلت کی وجہ سے روکی تھی سردار حسن ابراہیم خان اسی جدوجہد کے تسلسل کو جاندار طریقہ سے آگے بڑھائیں گے اور انصاف و میرٹ کی بالا دستی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات جموں کشمیر پیپلزپارٹی سردار نوید حیات خان نے مزید کہا کہ جموں کشمیر پیپلزپارٹی مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی ترجمان ہے ۔ سردار حسن ابراہیم خان اسمبلی فلور پر جموں کشمیر پیپلزپارٹی کی روایات کے مطابق اپنا جاندار اور مضبوط کردار ادا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں