راولاکوٹ: تنظیم غیر جریدہ فنی ملازمین برقیات راولاکوٹ نے مرکزی تنظیم فنی ملازمین کی کال پر آج تیسرے دن بھی اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال جاری رکھی

بدھ 6 مارچ 2019 21:07

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2019ء) تنظیم غیر جریدہ فنی ملازمین برقیات راولاکوٹ نے مرکزی تنظیم فنی ملازمین کی کال پر آج تیسرے دن بھی اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال جاری رکھی ، ہڑتال میں غیر جریدہ فنی ملازمین برقیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ہڑتالی کیمپ کا انعقاد برقیات اوپریشن ڈوثیرن کے دفتر کے سامنے کیاگیا،ہڑتال سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہماری ہڑتال کا بنیادی ایجنڈا مرکزی صدر فنی ملازمین برقیات سردار اعجاز شاہسوار کی بحالی ہے ، جبکہ دیگر مطالبات میں فنی ملازمین کی واپڈا طرز پر اپ گریڈیشن اور سروس سٹرکچر کی فراہمی ہے ، آزادکشمیر میں غیر جریدہ فنی ملازمین برقیات انتہائی مشکل حالات میں اپنے فرائض کی ادائیگی کررہے ہیں ۔

ہڑتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ جب تک مرکزی صدر اعجاز شاہسوار کو بحال نہیں کیاجاتا یہ ہڑتال اسی طرح جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

ہڑتالی کیمپ سے ، ضلعی صدر فنی ملازمین محمد قیوم خان، ضلعی جنرل سیکرٹری دائود رفیق ، ضلعی سیکرٹری مالیات شوکت شاکر، تحصیل صدر محمد اسلم خان، تحصیل جوائنٹ سیکرٹری ندیم بٹ اور مرکزی صدر فنی ملازمین اعجاز شاہسوار نے بھی خطاب کیا مقررین نے حکومت آزاد کشمیر سے بھرپور مطالبہ کیا کہ اگر جائز مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو ملازمین کسی بھی راست اقدام سے گریز نہیں گئے جس کی ذمہ داری حکومت پر ہو گئی۔

اس موقع پر ضلعی تنظیم غیر جریدہ فنی ملازمین برقیات کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اجلا س میں ضلعی ،تحصیل و مرکزی عہدیدارن نے شرکت کی اور باہمی مشاوارت سے فیصلہ کیا گیا کہ اگر دو دن کے اندر متعلقہ حکام نے اعجاز شاہسوار کو بحال نہ کیا تو8مارچ2019کو تنظیم کے چار ممبران ضلعی صدر محمد قیوم خان، ضلعی جنرل سیکرٹری داود رفیق، ضلعی سیکرٹری مالیات شوکت شاکر، تحصیل جوائنٹ سیکرٹری ندیم بٹ خود کو راولاکوٹ کے مین چوک میں آگ لگا کر زندگی کا چراغ گل کر دیں گئے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور متعلقہ حکام پر ہو گئی

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں