ن لیگی ممبران کا آزاد کشمیر میں فاروڈ بلاک بنانے کا فیصلہ

جمعرات 14 مارچ 2019 20:31

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2019ء) ن لیگ کے ممبران نے آزاد کشمیر میں فاروڈ بلاک بنانے کا فیصلہ کر لیا آزاد کشمیر کے سنیئر وزیر چوہدری طارق فاروق کو میاں شہباز شریف کی طرف سے راجہ فاروق حیدر سے ن لیگ آزاد کشمیر کی صدارت اور وزارت عظمی سے استعفی لینے سے انکاری ہونے کے بعد ن لیگ کے ممبران نے آزاد کشمیر میں فاروڈ بلاک بنانے کا فیصلہ کر لیا مارچ کے آخری عشرے میں فاروڈ بلاک کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

جس کے بعد اگلے مرحلے میں عدم اعتماد پیش کی جائے گی نئے قائد ایوان کے لیے راجہ نثار کا نام سامنے لایا جائے گا ۔قبل از وقت اسمبلی برخاست کیے جانے کی صورت ممبران کی اکژیت جس میں طارق فاروق ،فاروق سکندر ،چوہدری عزیز ، قابل ذکر ہیں دو درجن کے قریب ممبران اسمبلی کے ہمراہ تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے آزاد کشمیر پیپلز پارٹی عدم اعتما د میں راجہ فاروق حیدر کا ساتھ دے گی۔

(جاری ہے)

قرارداد کے پس منظر میں تین اہم نکات کو وجہ جواز بنایا گیا ہے راجہ فاروق حیدر کی طرف سے نیلم جہلم منصوبے میں وفاق سے اختلاف کرنا کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ کی راہ میں رکاوٹ بننا اور ماضی میں عمران خان کو پاگل خان قرار دے کر ان کی حکومت کے قیام کی صورت بھمبر جانے کے لیے پاکستان کا راستہ استعمال نہ کرنے کا موقف اپنانا اہم ٹھہرایا گیا ہے ۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں