پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ کا ایک اور اعزاز ، یوکے میڈیکل کونسل کے ساتھ رجسٹرڈ کر لیا گیا

بدھ 17 اپریل 2019 22:46

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2019ء) پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ کا ایک اور اعزاز ،کالج کویو کے میڈیکل کونسل کے ساتھ رجسٹرڈ کر لیا گیا ۔ CPٖFراولاکوٹ میڈیکل کالج کا ویزٹ بھی کرگئی۔ اس کے ساتھ FCPSکی ٹرینگ بھی راولاکوٹ میڈیکل کالج میں شروع ہو گی ۔ راوالاکوٹ کے لوگوں کے لیے بیک وقت یہ اعزاز ملنا ایک بڑی خوشی کا سبب بن گیا ، دو سال قبل پونچھ میڈیکل کالج کا جب UHS کے ساتھAffilition ہو ا تھا تو اسکے بعد کالج کے پاکستان بھر کے کالجز سے بہترین نتائج کے باعث اس کالج کی بے حد پذیرائی ہوئی تھی ۔

اطلاع ہے کہ جلد پونچھ میڈیکل کالج پوسٹ گریجویٹ کالج میں بدل جائے گا۔ اس کالج میں اس وقت آزاد کشمیر اور پاکستان کے طلباء و طالبات کے علاوہ بھارتی مقبو ضہ کشمیر اور شمالی کشمیر (گلگت بلتستان) کے طلبا وطالبات بھی آکر میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پونچھ میڈیکل کا لج کے اولین محرکین ایڈووکیٹ محمد صغیر خان اور ڈاکٹر محمد صغیر خان نے اس اہم پیش رفت پر کالج انتظامیہ کو مبارک دی ہے اور کہا ہے کہ جس خلوص اور دیانت داری سے ہم نے اس کالج کے راولاکوٹ قیام کے لیے جدو جہد کا آغازکیا تھا ہم اب بھی یقین سے کہ سکتے ہیں کہ یہ کالج اس بنیا د پر ترقی کرتے آخر ایک دن جنوبی ایشا ء کے بڑے کالجز میں شمار ہو گا ۔

اور یہاں سے کہیں ڈاکٹر عبدالا حد گرو پیدا ہوں گے ۔ ڈاکٹر عبدالا حد گرو جنوبی ایشاء کے پہلے اوپن ہارٹ سرجری کرنے والے سرجن تھے ۔ وہ صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ سر ی نگر میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔ تحریک آزاد ی سے وابستگی اور حریت پسند جماعت JKLFکی سرپرستی کرنے کے باعث بھارتی فورسز نے انہیں 24سال قبل شہید کردیا تھا۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں