ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے،اعجاز یوسف

جمعہ 15 نومبر 2019 23:24

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) صدارتی مشیر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار اعجاز یوسف نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے ہندوستان اقوام متحدہ کے آرٹیکل 103 کے تحت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل نہیں کر سکتا ان خیالات کا اظہار صدارتی مشیر نے ایک وفد سے ملاقات دوران کیا انکا مزید کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو برے طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے عورتوں کی عصمت دری کی جاتی ہے جبری گمشدگیوں کی وجہ سے ہزاروں خاندان مسلسل کرب کا شکار ہیں صدارتی مشیر نے کہا لائن آف کنٹرول پر عورتوں اور بچوں پر نشانہ بازی کی جاتی ہے اور کلسٹر ایمونیشن کا استعمال کیا جا رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اخلاقی اقدار کی پامالی کا سلسلہ جاری ہے انکا مزید کہنا تھا دنیا کے طاقتور ممالک آگر خطے میں امن چاھتے ہیں تو انہیں فورن مسلہ کشمیر کو حل کروانا ہو۔

(جاری ہے)

گا کیوں کہ کشمیریوں نے اس کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا بھارتی وزیراعظم مودی نے ہٹلر کا روپ دھار لیا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کا حق دیا جائے۔ہندوستان کے اقدامات کے بعد کشمیر 1947 کی سطع پر آگیا ہے انہوں نے کہا کشمیر میں لگے کرفیو کو 103 دن گزر گے نہ تو عالمی ضمیر جاگا ہے اور نہ ہی کسی عالمی طاقت نے کشمیریوں کے آنسوں کا مداوا کیا ہے انہوں نے عالمی برادری اور اداروں سے اپیل کی کہ ہندوستانی جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر آنکھیں بند نہ کریں اور کشمیریوں کے خلاف ہندوستان کی سیاسی دہشت گردی ختم کرانے کے لیے عملی اقدامات کریں ۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں