جمعیت علماء اسلام جموں کشمیر پونچھ ڈوثیر ن اور ضلع پونچھ کے انتخابات مکمل

مولانا اشفاق ربانی پونچھ ڈوثیرن کے امیر منتخب ، جبکہ ناظم عمومی کیلئے مولانا مقصود احمد توحیدی کو بلامقابلہ منتخب

بدھ 11 مارچ 2020 22:58

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2020ء) جمعیت علماء اسلام جموں کشمیر پونچھ ڈوثیر ن اور ضلع پونچھ کے انتخابات مکمل ، مولانا اشفاق ربانی پونچھ ڈوثیرن کے امیر منتخب ، جبکہ ناظم عمومی کیلئے مولانا مقصود احمد توحیدی کو بلامقابلہ منتخب کیاگیا ،مولانا افتخار احمد ضلع پونچھ کے امیر منتخب ، جبکہ ناظم عمومی کیلئے ریاض احمد نعمانی بذریعہ ووٹ منتخب ، تمام عہدیداران ، ممبران و کارکنان نے بھرپور شرکت کی اور ضلعی مجلس عمومی اور ڈوثیرن پونچھ مجلس عمومی کے ممبران ، ضلعی مجلس عمومی کے ممبران نے اپنے نامزد کر دہ امیدواران کو ووٹ دیئے ۔

ضلعی صدارت کیلئے مولانا افتخار احمد نے 51ووٹ لیے جبکہ ان کے مد مقابل مولانا عبدالوئود نے 44ووٹ اور تیسرے نمبر پر آنے والے مولانا ذاکر شوکت نے 11ووٹ لیے ۔

(جاری ہے)

ناظم عمومی کیلئے دو امید واران میں مقابلہ تھا ، جس میں ریاض احمد نعمانی نے 56ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل مولانا اصغر ندیم نے 49ووٹ لیے ، اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، قاری سلیم شاہد نے تلاوت کی ، امید واران کے چنائو کیلئے باقاعدہ ووٹنگ ہوئی او ر ممبران نے آزاد انہ طور پر اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔

اجلاس میں ووٹر ز کا ٹرن آئوٹ 96فیصد رہا ، تقریب کے مہمان خصوصی مولانا عطاء الرحمن باغ ، نائب ناظم جے یو آئی جموں کشمیر ڈوثیرن کے ناظم مولانا رشید احمد ، ضلع کے ناظم اتفاق حسین ، نائب ناظم مولانا سعد الرحمن ، مولانا محمد سعید خان ، مولانا مفتی محمد عبدالخالق ، مفتی شبیر حسین شاہ ، مولانا کمال الدین آزاد ، مولانا غلام مصطفی ، مولانا مفتی عبدالرشید ،مولانا اصغر ندیم ، مولانا جاوید شجاع ، مولانا مفتی ابراہیم ، مولانا سرور نقشبندی ، مولانا انصار ، قاری عبدالقدیر سیکرٹری جنرل سدہنوتی ، مولانا جلیس الرحمن ، مولانا امتیا ز انقلابی ، مولانا عتیق الرحمن ،مولانا ادریس خان، مولانا مفتی محمد نعیم ، مولانا محمد ذو الفقار ، مولانا نعیم اختر ،مولانا سعید الدین ، مولانا خلیق الرحمن ، قاری محمد صادق ، قاری محمد مقصود، مفتی محمد افراز ، مولانا مشتاق الرحمن ، مولانا عبدالرئوف ، حاجی جنت حسین ، وزیر اکبر ، مولانا انوار ، محمود الحسن ، مولانا افتخار احمد کے علاوہ مفتیا ن کرام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے مقررین نے کہا کہ اسلام کی بالادستی ، شعائر ا سلام کا تقدس ، استحصالی نظام کے خاتمے ، سود ، رشوت ، کرپشن ، بڑھتی ہوئی بے حیائی کے خلاف جمعیت علماء اسلام کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کریں ۔مقبوضہ کشمیر کی تشویش ناک صورت حال پر عملی طور پر کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ، افغانستان میں طالبان کی کامیابی ، عالم اسلام کی فتح ہے ، لال مسجد ، جامعہ حفضہ کا محاصرہ فی الفور ختم کیاجائے ۔عوامی تشویش کا ازالہ کیاجائے ، حکومت آزادکشمیر کا شریعت اپیلنٹ بینچ کے ساتھ تمسخر ، حکومت ، عدلیہ کے کردار پر سوالیہ نشان ہے ۔ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہیں ، ورنہ مزاحمتی تحریک کاآغاز کریں گے ۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں