راولاکوٹ، سینئر صحافی خورشیدبیگ کو غیرمشروط طورپررہاکردیا گیا

جمعرات 30 اپریل 2020 23:10

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2020ء) غازی ملت پریس کلب کے سینئرنائب صدر خورشیدبیگ جنہیں 28اپریل کوایک ایف آئی آرکی بنیادپرگرفتارکیاگیاتھاکوجمعرات کے روزغیرمشروط طورپررہاکردیاگیاہے۔اورڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پرایف آئی آرواپس کردی گئی ہے۔یادرہے کہ خورشیدبیگ نے سوشل میڈیاپرایک پرائیویٹ ہسپتال کے حوالے سے خبرشیئرکی تھی جس پرپرائیویٹ ہسپتال کی انتظامیہ کی خورشیدبیگ کے خلاف پولیس تھانہ راولاکوٹ میں ایف آئی آرعلت نمبر219/20ع ل ت بجرائم 16MPO،505APCاور29ٹیلی گرافی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

آزادکشمیرکی تمام صحافتی تنظیموں نے اس مقدمہ کے اخراج اورگرفتارصحافی کوغیرمشروط رہاکرنے کامطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرکے نوٹس میں یہ بات لائی تھی اوراس اقدام پرصحافیوں کی جانب سے بھرپوراحتجاج کیاگیاتھاجس پروزیراعظم آزادکشمیرنے پونچھ ڈویژن کی انتظامیہ کوہدایات جاری کی تھیں کہ وہ فوری طورپراس معاملے کوحل کیاجائے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی طرف سے انتظامیہ کوتیس اپریل شام تک کی مہلت دی گئی تھی چنانچہ انتظامیہ نے جمعرات کے روزصحافیوں کے نمائندوں سردارعمران ایوب اورسردارریاض شاہدپرمشتمل کمیٹی سے مذاکرات کرنے کے بعدایف آئی آرکوواپس لیتے ہوئے گرفتارصحافی کوفی الفورغیرمشروط طورپررہاکرنے کے احکامات جاری کیے پولیس تھانہ راولاکوٹ سے خورشیدبیگ کوغیرمشروط طورپررہاکیاگیا۔

خورشیدبیگ نے ایک بیان میں تمام صحافتی تنظیموں اورمیڈیاکے ذمہ داران جنہوں نے اس غیرقانونی گرفتاری پراحتجاج کیاتھاان کے احتجاج کے طورپرانتظامیہ نہ صرف ایف آئی آرلینے پرمجبورہوئی بلکہ گرفتارصحافی کوغیرمشروط طورپررہاکیااوربھرپورشکریہ اداکیااورکہاکہ ماضی کی روایات کوبرقراررکھتے ہوئے حق وسچ کاعلم بلندرکھیں گے۔جوبھی خبرسچی ہوگئی اس کواحسن طریقہ سے سرانجام دیں گے۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں